پراپرٹی ڈیلروں کا ٹیکسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے تک 27اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے سے انکار

پراپرٹی ڈیلروں کا ٹیکسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے تک 27اکتوبر کا ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پراپرٹی ڈیلرز کی احتجاجی ریلی اور دھرنا روکنے اور اسلام آباد کا 27اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے پراپرٹی ڈیلرز رہنماؤں سے مذاکرات کے کئی راؤنڈ ۔گزشتہ روز11بجے خواجہ احمد حسان کی قیادت میں مسلم لیگی رہنماوں نے میجر رفیق حسرت اور ساتھیوں سے طویل مذاکرات کیے اور دھرنا ملتوی کرنے کی صورت میں ٹیکسز واپس لینے کا یقین دلایامگر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس رہنماؤں کے ہر صورت ریلی اور دھرنا کرنے کے اصرار کے بعد دھرنے کے موقع پر ملک پرویز کی قیادت میں سی سی پی او اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے میجر رفیق حسرت اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے اور اسمبلی ہال کے باہر دھرنا دینے والے سینکڑوں پراپرٹی ڈیلرز کو دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ آپ کے مطالبات وفاقی وزیر خزانہ کو بھیج دئیے گئے ہیں آپ وفد بنا لیں آپ کے ساتھ مشاورت کریں گے اور حکومت ٹیکس واپس لے لے گی ،پراپرٹی ڈیلرز کے رہنماؤں نے 27اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے جائیں اور نوٹیفکشن کر دیا جائے پھر بات ہو سکتی ہے ورنہ ہم ٹیکسز کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...