سال اول کے پرچوں کی ری چیکنگ کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات

سال اول کے پرچوں کی ری چیکنگ کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات

لاہور(خبرنگار) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام بورڈز کے چیئرمین بشمول چیئرمین بہالپوربورڈ (رانا محمد مسعود اختر)، چیئرمین ڈی جی خان بورڈ(ڈاکٹر محمد شفیق)، چیئرمین فیصل آبادبورڈ (پروفیسر غلام محمد جھگڑ)، چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ(پروفیسر محمد اسلم)، چیئرمین ملتان بورڈ( پروفیسر ریاض احمد ہاشمی)، چیئرمین راولپنڈی بورڈ (ڈاکٹر محمدظریف)، چیئرمین ساہوال بورڈ (ڈاکٹر انوار احمد) ، چیئرمین سرگودھا بورڈ (پروفیسر سراج الحق) نے شرکت کی۔چیئرمین پی بی سی سی نے تما م دیگر بورڈز کے چیئرمین صاحبان سے ان کے بورڈ کی حدود میں فرسٹ ائیر کے طلباء کی ری چیکنگ کے بارے میں رپورٹ حاصل کی ۔تمام چیئرمینوں نے یقین دہانی کرائی کہ جن پرچوں میں غلطیوں کی نشاندہی ہو گی ان کو درست کیا جائے گااو ر ری چیکنگ کے لیے آنے والے طلباء کو ہر طرح سے مطمئن کیا جائے گا۔ چیئرمین پی بی سی سی نے ہدا یت کی کہ اس عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور بچوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔تا ہم چیئرمین پی بی سی سی نے طلباء اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی احتجاج کا حصہ نہ بنیں کیونکہ تمام بورڈز کے ذمہ داران اور حکومت کے لیے بچوں کے ساتھ انصاف اولین ترجیح ہے۔

مزید : صفحہ آخر