پاکستان بھارت میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا ،سرتاج عزیز

پاکستان بھارت میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا ،سرتاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہے کہا کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ ایشیا ء کانفرنس میں شرکت کرے گا ،افغان طالبان کا وفد اسلام آباد آیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عزیز کالوک ورثہ میں تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا جائے کیونکہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے۔ان کا کہناتھا کہ سکیورٹی اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے اہم ترین ستون ہیں ،اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ہمیشہ اہم کردار رہاہے۔سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ کشمیر سے متعلق 8جولائی سے بہت موثر مہم چلی ہے،تمام اہم عالمی فورمزپرخطوط لکھے ہیں،تاشقندمیں 56 ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ کل بھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ امرتسر دسمبر کے پہلے ہفتے ہارٹ آف ایشیا ء4 کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -