فورتھ شیڈول پر عملدرآمد کے لئے از سر نو حکمت عملی ،حکومت کا افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

فورتھ شیڈول پر عملدرآمد کے لئے از سر نو حکمت عملی ،حکومت کا افغان مہاجرین کے ...

لاہو(رپورٹ :محمد یو نس با ٹھ ) وفاقی حکومت نے دہشت گردی میں افغانوں کے مبینہ ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے اور قابینہ کی جانب سے واپسی کی مدت میں 31 دسمبر 2017 تک توسیع کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کا لعد م تنظیمو ں کے خلا ف ایک با پھر سخت کا رروائی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فورتھ شیڈول میں شا مل کا لعد م تنظیمو ں کے ایم رہنما ؤں ان کے کا رکنو ں اور سہو لت کا رو ں کو بھی کٹہر ے میں لا نے کے لیے از سر نو حکمت عملی تیا ر کر لی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت ریاستی و سرحدی امور اور وزارت خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو جلد از جلد واپس بھجوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔افغا نی سفیرنے وزارت داخلہ کو سمری بھجوائی جس میں افغان مہاجرین کی پاکستان میں 31 دسمبر 2017 تک رہائش میں توسیع کی درخواست کی گئی تا ہم وزیر اعظم نے توسیع کو کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا لیکن حکومت نے افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی کا معاملہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ اٹھانے اور افغان مہاجرین کی 2017 تک رہائش میں توسیع کا معاملہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...