عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے،عبدالعلیم خان

عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیرنہیں ، عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے، قومی خزانہ ہڑپ کر کے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کا مال واپس لائیں گے جنہیں اپنے اقتدار کے سوا غریب آدمی سے کوئی سرو کار نہیں،ملک کے خوشحال اور محفوظ مستقبل کیلئے ہر شہری بالخصوص نوجوان 2نومبر کو اسلام آبادکا رخ کریں گے۔ تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک بات ہے کہ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین کے اربوں روپے والے منصوبوں والے شہر میں 70فیصد لوگو گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جہاں گذشتہ25برسوں سے کوئی نیا ہسپتال،تعلیمی ادارہ یا کالج نہیں بنایا گیا اور عام آدمی تعلیم ،صحت اورامن و امان جیسی بنیادی سہولیات کو ترس رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے این اے130کے ورکرز کنونشن سے صدر رورل لاہور ظہیر عباس کھوکھر ،سابق ایم این اے اعجا زڈیال ،ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی157 سے چوہدری حامد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سیاسی مسقبل کی سب سے بڑی حقیقت ہے حالات بدل چکے ہیں اور پیسے کے زور پر سیاست کرنے والے میاں برادران کو اب حساب دینا ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر