سابق کرکٹر عبدالقادر کی ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات ‘ سپورٹس سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

سابق کرکٹر عبدالقادر کی ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات ‘ سپورٹس سرگرمیوں پر ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)قومی کرکٹ ہیرو عبدالقادر نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اپنی علم برائے امن مہم میں سپورٹس سرگرمیوں کو بطور خاص شامل کرے۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے سینکڑوں تعلیمی ادارے ایک محب وطن، باشعور اور درد مند نسل پروان چڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دور حاضر کی سیاسی، سماجی، اخلاقی برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلیں ایک آزسودہ اور تیر بہدف نسخہ ہے۔ڈاکٹر حسین محی الدین نے قومی ہیرو کو منہاج یونیورسٹی لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...