اجلاس کی خبر لیک کرنے پر وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اندراج مقدمہ کی درخواست

اجلاس کی خبر لیک کرنے پر وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اندراج مقدمہ کی ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال کی عدالت میں مبینہ طور پرقومی سلامتی کے اجلاس سے خبر لیک کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور خواجہ آصف کے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال کی عدالت میں گلبرگ کے ایک شہری طاہرخلیق نے اپنے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے وزیراعظم نواز شریف سمیت مذکورہ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس سے یہ خبر ان ہی افراد کی وجہ سے لیک ہوئی یہ خبر لیک کرنے کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے یہ تمام کارروائی منصوبہ بندی سے کی گئی ایسی کارروائی کو محب وطن نہیں کرسکتا درخواست گزار نے مقدمہ درج کرنے کے لئے ایف آئی اے اور تھانہ گلبرگ پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے، عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے اور گلبرگ پولیس سے یکم نومبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...