پراپیگنڈے سے خوف زدہ نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،چوہدری سرور

پراپیگنڈے سے خوف زدہ نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،چوہدری سرور

لاہور،رائے ونڈ(نمائندہ خصوصی ،نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے کہاکہ کرپٹ حکمرا ن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر تمام منصوبوں میں کرپشن سے عوامی سرمایہ اپنی تجوریوں میں جمع کرکے بیرون ملک بھجوارہے ہیں پی ٹی آئی کے قائدین جھوٹے الزام پراپیگنڈے بلیک میلنگ سے خوف زدہ نہیں ہونگے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا سابق پارلیمانی سیکرٹری مرکزی رہنما سردار کامل عمر نے کہاکہ وزیراعظم کے احتساب پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا بلکہ پانامہ لیکس پر نواز شریف کے احتساب ،تلاشی اور استعفیٰ تک اسلام آباد میں دھرناجاری رہے گاجبکہ تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمدچوہدری ، سینئرپارٹی رہنماء چوہدری محمد سرورنے چیئرمین سیکرٹریٹ میں شبیرسیال ،ولیداقبال ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ، سلونی بخاری، غلام محی الدین دیوان ، ثوبیہ کمال ، شنیلا روتھ ، سعدیہ سہیل ، نوشین حامد معراج ، رانا عبدالسمیع سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو صبح 9 بجے سابق صدر لاہو او مرکزی جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف شبیرسیال کی قیادت میں قافلہ داتا دربار سے اسلام آباد کے لئے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کرے گا، یہ قافلہ براستہ جی ٹی روڈ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا، قافلے کااستقبال چیئرمین عمران خان خود کریں گے،نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قافلے میں شامل ہوں ، شبیرسیال کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہیں اور پارٹی ان کے اس جذبے کو سلام پیش کرتی ہے ،اس قافلے کے تمام تر انتظامات شبیرسیال کریں گے ،رانا ثناء اللہ وزیردہشتگردی ہے اور دہشتگردی کی کاروائیوں کے پس منظر کا عکس نظر آتا ہے ، پنجاب حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلے باوجود پنجاب میں رینجر آنے کی سمری آگے نہیں بھیج رہی ، رانا ثناء اللہ کے دائیں بائیں بیٹھے افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...