محکمہ خزانہ لاہورآفس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے
لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ خزانہ لاہورآفس (ٹرثری) کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس نے منجمد کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ لاہورآفس اور ڈی جی اکاؤنٹس کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا پر جاری سرد جنگ کے نتیجے میں ان اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔ جس سے نہ صرف لوکل گورنمنٹ کا بجٹ رکھنے کا خدشہ ہے بلکہ لاہورمیں جاری ترقیاتی منصوبے بھی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت قانون نے پنجاب انٹرنٹل آڈٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے سمری پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج رکھی ہے۔ جو ان دونوں محکموں کے درمیان سرد جنگ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی ہے۔