بچہ حوالگی کیس، فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہو گئیں

بچہ حوالگی کیس، فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہو گئیں

لاہور(نامہ نگار )بچہ حوالگی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہو گئیں،عدالت سے معافی مانگنے پر گارڈین عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ختم کر دئیے۔گاڈین عدالت کے جج ملک اویس نے کیس کی سماعت کی۔فضہ بتول کے سابق خاوند خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ضہ گیلانی اسکے بیٹے اسفند کو عدالتی حدود سے باہر لے گئیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تو فضہ بتول گیلانی عدالت میں پیش ہوئیں نہ ہی اس کی بیٹے سے ملاقات کرا رہی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر