سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو طلب

سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہو ہائیکورٹ نے رجسٹریشن کئے بغیر کمپنیوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو 27اکتوبر کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد جمیل خان نے یہ جواب طلبی شہزاد سٹین سٹیل کی درخواست پرکی ہے ، درخواست گزار کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرڈ نہ ہونے والی کمپنیوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا رہا ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آ رنے حکم امنتاعی کے باوجود درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ سے پے آرڈرز بنوا لئے ہیں اور اب انہیں کیش کروانے جا رہا ہیعدالت نے رجسٹریشن کے بغیر کمپنیوں سے سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -