اجلاس کی خبر لیک کرنے کیخلاف کارروائی کو خفیہ نہ رکھنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس

اجلاس کی خبر لیک کرنے کیخلاف کارروائی کو خفیہ نہ رکھنے کی درخواست پر وفاقی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنے کے معاملہ کی تحقیقات خفیہ رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15نومبرتک جواب طلب کرلیا ہے ۔الیاس خان نامی شہری نے سابق وزیر قانون بابر اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائراپنی درخواست میں قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنے والوں کے خلاف تحقیقات خفیہ رکھنے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...