بھوربن میں ٹول ٹیکس وصول کئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس

بھوربن میں ٹول ٹیکس وصول کئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے ایل ڈی اے سٹی، ڈی ایچ اے اور بھوربن میں ٹول ٹیکس وصول کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، ڈی ایچ اے سمیت تمام فریقین سے 5 نومبرکو جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر اٹارنی جنرل پنجاب اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا ہے ۔محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی، بھوربن اور ڈی ایچ اے میں داخلے کے لئے غیر قانونی طور پر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ضلع کی حد تک کسی قسم کا بھی ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے ڈی ایچ اے، ایل ڈی اے سٹی اور بھوربن میں ٹول ٹیکس کی وصولی آرٹیکل تین، نو اور 14 کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹول ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دی جائے اور وصول شدہ تمام رقم لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...