نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین حسن رضا کی تعیناتی کالعدم قرار

نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین حسن رضا کی تعیناتی کالعدم قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین حسن رضا کی تعیناتی کو کالعدم کردیا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اس سلسلے میں شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست منظو رکرلی ہے ،درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین اور دیگر ممبران کو سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تشکیل کے لئے 5ممبران کا ہونا قانونی تقاضا ہے مگردو ممبران کی عدم موجودگی کے باوجود غیر قانونی طور پر امپورٹڈ اشیاء پراینٹی ڈمپنگ کی مد میں ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی غیر قانونی تشکیل کے باعث جاری کئے جانے والے ٹیکس نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اور کمیشن کے چیئرمین کے علاوہ غیر قانونی تعینات کئے جانے والے بورڈ آف گورنرز کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین حسن رضا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر