لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کر دی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کر دی ،عدالت نے رواں سال 5سالہ ایل ایل بی ڈگری کے ساتھ 3سالہ پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے تمام لاء کا لجز میں شام کی کلاسز پڑھانے پربھی پابندی عائد کر دی ۔پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ایل بی کے لئے 5سالہ پروگرام لازم قرار دینے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے جس پرعدالت نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کرتے ہوئے رواں سال 3اور 5سالہ ایل ایل بی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔

عمر کی حد

مزید : صفحہ آخر


loading...