قیدی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

قیدی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قیدی علی فخر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی، قیدی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے شہری عرفان کے قتل میں ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود علی فخر کو موت کی سزا سنائی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسکیوشن ٹرائل کے دوران قتل کی وجہ عناد ثابت نہیں کر سکا ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی فخر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیاہے۔
سزائے موت

مزید :

صفحہ آخر -