پولیو ورکر کو برطرف کرنے کا حکم معطل،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آج طلب

پولیو ورکر کو برطرف کرنے کا حکم معطل،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آج طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بغیر انکوائری پولیو ورکر کو برطرف کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید کو آج 25اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے عابدہ صادق کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کی طرف سے طارق شبیر اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار تین برس کے کنٹریکٹ پر کام کر رہی تھی، محکمے نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات عائد کر دیئے، عدالت میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید نے یقین دہانی کرائی کہ انکوائری کرنے کے بعد درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی جائیگی لیکن انکوائری کئے بغیر ہی درخواست گزار کو برطرف کر دیا گیا ہے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیو ورکر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید کو آج25اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔

آج طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...