ہوپ کے مرکزی چیئرمین حاجی ثناء اللہ نے حلف اٹھالیا

ہوپ کے مرکزی چیئرمین حاجی ثناء اللہ نے حلف اٹھالیا

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے مرکزی چیئرمین حاجی ثناء اللہ نے حلف اٹھالیا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف نے اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس نو منتخب چیئرمین سے حلف لیا اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین ندیم شریف اسلام آباد کے چیئرمین و حید بٹ پنجاب کے چیئرمین اور ملک بھر سے آئے ہوئے حج آرگنائزر نے شرکت کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حج 2016ء میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے حج آرگنائزر مزید بہتری اور سستا کرنے کے لئے کردار ادا کریں وزارت مذہبی امور آپ کی سر پرستی جاری رکھے گی سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کو مزید بہتر کرنے کے لئے باہمی ورکشاپ کا انعقاد کریں گے وزرات مذہبی امور 12نومبر سے یہ سلسلہ شروع کر رہی ہے اس موقع پر فارغ ہونے والے چیئرمین ندیم شریف نے حج 2016میں بہتر کارکردگی دکھانے پر ملک بھر کے حج آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک بھر کے حج آرگنائزر کی طرف سے یک جہتی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ندیم شریف نے اختیارات نو منتخب چیئرمین حاجی ثناء اللہ کے سپرد کر تے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا نو منتخب چیئرمین حاجی ثناء اللہ نے حلف اٹھانے کے بعد خطا ب کرتے ہوئے کہا پرائیویٹ حج سکیم کا خود احتسابی کا نظام بڑا مربوط اور مضبوط ہے ہم اپنی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ حج 2016میں پرائیویٹ حج سکیم کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور شکایات نہ ہونے کے برابر آئیں اور یہ سب کچھ وزارتِ مذہبی امور کے تعاون سے ممکن ہوا حاجی ثناء اللہ نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا کی سر پرستی اور رہنمائی میں حج2017کو مزید بہتر اور سستا کرنے کی کوشش کریں گے چیئرمین اسلام آباد وحید بٹ نے ملک بھر سے آئے ہوئے حج آرگنائزر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کو مزید مثالی بنانے کے لئے ہوپ کے زیر اہتمام ہم 26اکتوبر سے ملک بھر میں حج ورکشاپ شروع کر رہے ہیں جس میں حج آرگنائزر اور حجاج کرام اور مہمان گرامی شریک ہوں گے 26اکتوبر کو پہلی حج ورکشاپ اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں سعودی سفیر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران اور وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران حج آرگنائزز اور پرائیویٹ حج سکیم کے زیر اہتمام فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام شریک ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر