سینئر صوبائی وزیر سکندر شیر پاؤ کا تہکال خواتین قتل واقعے کا سخت نوٹس

سینئر صوبائی وزیر سکندر شیر پاؤ کا تہکال خواتین قتل واقعے کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ) سٹاف رپورٹر(خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سماجی بہبود و آبپاشی سکندر حیات خان شیرپاؤ نے تہکال میں تین خواتین کے لرزہ خیز قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس کی تفتیش کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر اس کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے اور اس اندہناک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ پیر کے دن سول سیکرٹریٹ پشاور میں وومن کمیشن خیبر پختونخوا کی چےئرپرسن نیلم طورو نے اس سلسلے میں ایک وفد کے ہمراہ سینئر وزیر سے انک دفتر میں ملاقات کی اور ان سے تہکال خواتین قتل کیس کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔وفد نے اس لرزہ خیز قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اب تک کی تفتیش کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سینئر وزیر نے اس موقع پر واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو ہدایت کی کہ اس کیس کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تفتیش کا عمل تیز کیا جائے اور اس کیس کا ہر پہلو بغو ر جائزہ لے کر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔صوبائی وزیر نے اس افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ اس ضمن میں حقائق تک پہنچنے کیلئے ہر سطح سے کوشش کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔