مظفر سید ایڈوکیٹ کی عالم دین شوکت رضوی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

مظفر سید ایڈوکیٹ کی عالم دین شوکت رضوی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ہری پور میں عالم دین قاری شوکت نواز رضوی کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور شہید عالم دین کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث شرپسندوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچائے گی جس کیلئے پولیس حکام کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں درایں اثناء مظفر سید ایڈوکیٹ نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے برادر نسبتی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری فیضان حسین کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...