ماہر تعلیم پرنسپل محمد ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ماہر تعلیم پرنسپل محمد ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے معروف ماہر تعلیم پرنسپل محمد ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرحوم محمد ولی کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان لیلونئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جناز ہ میں مرحوم کے شاگردان سمیت زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم گوہر علی ، حیدر علی ، انورعلی ، حضرت علی کے والد تھے، مرحوم محمد ولی سرکاری سکولوں سمیت ریٹائرمنٹ کے بعد نجی سکولوں میں بطور ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر