مسلح شخص نے خاتون سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا

مسلح شخص نے خاتون سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے اندرون شہر کوتوالی کوٹلہ خام میں مسلح شخص نے خاتون سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا تاہم پولیس نے خاتون اور اہل علاقہ کے شور مچانے پر ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے چھینا گیا پرس اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمع کارتوس برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے مطابق گزشتہ روز دوران گشت اہل علاقہ چور چور کا شور مچارہے تھے جبکہ اس دوران ایک پردہ نشین خاتون نے اسے بتایا کہ ایک مسلح شخص اس سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین کر فرار ہوگیا پرس میں اڑھائی ہزار کی نقدی اور دیگر دستاویزات وغیرہ پڑے تھے ایس ایچ او کے مطابق اطلاع پر انہوں نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے چھینا گیا پرس اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمع کارتوس برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے پوچھنے پر اپنا نام عمر فاروق ولد عمر سخی بتلایا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ برآمد ہونے والا پرس اور نقدی متاثرہ خاتون کے حوالہ کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر