شبقدر ،ٹریفک حادثہ میں خاتون کونسل بچوں اور خاوند سمیت زخمی

شبقدر ،ٹریفک حادثہ میں خاتون کونسل بچوں اور خاوند سمیت زخمی

شبقدر)نمائندہ خصوصی (شبقدر حاجی زئی کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگ چی کو حادثہ خاتون کونسلر پانچ بچوں اور خاوند سمیت زخمی تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر پشاور روڈ پر حاجی زئی کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ جو کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایم سی ٹو پہلوان قلعہ کی خاتون کونسلر مسماۃ (م) اور اسکا شوہر شاہ جی ولد مغل خان اور دو بیٹے سائل ولد شاہ جی اور حسینین ولد شاہ جی اور تین بیٹیاں سویرا ۔ حجاب اور ماہ نور ز خمی ہو گئے واقعہ کے بعد حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں اور انکے والدین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہان سے ان کو علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چنگ چی ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر