انصاف ٹائیگرز فورس کے قیام سے پارٹی کاز کو تقویت ملے گی ،صدیق احمد

انصاف ٹائیگرز فورس کے قیام سے پارٹی کاز کو تقویت ملے گی ،صدیق احمد

چارسدہ ( بیورورپورٹ) انصاف ٹائیگرز فورس کے قیام سے پارٹی کاز کو تقویت ملے گی ۔ ٹائیگرز فورس چیئرمین تحریک انصاف کو کسی کے سہارے نہیں چھوڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انصاف ٹائیگرز فورس کے بانی اور سینٹرل چیف صدیق احمد نے کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس کے ذمہ داران نے مجھ پر اعتماد کرکے ذمہ داری دی ہے جس کا میں بے حد شکر گزار ہوں ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور ریجن میں ٹائیگرز فورس کی رتنظیم سازی کیلئے کام جاری ہے اور تمام اضلاع میں ضلعی کمانڈرز ڈپٹی ضلعی کمانڈرز ٹاؤن کمانڈرز اور یوسی ٹیم لیڈرز کا انتخاب ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بے لوث اور بہادر نوجوانوں کے انتخاب سے ٹائیگرز فورس عمل میں لایا جائے گا۔ عمران ٹائیگرز فورس کے جوان بھی انصاف ٹائیگرز فورس کے شانہ بشانہ ہے اور ہر دو فورسز پارٹی کی بہتری کیلئے میرٹ اور انصاف کی بالادستی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...