درگئی میں تاجروں کا ٹرانسفارمر خراب ،احتجاجی مظاہرہ

درگئی میں تاجروں کا ٹرانسفارمر خراب ،احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


درگئی (نمائندہ پاکستان) درگئی بازار بجلی ٹرانسفارمر خراب ۔سات دن سے درگئی بازار میں بجلی بند۔ تاجروں کا درگئی بازار میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق درگئی بازار کی بجلی گذشتہ سات دن سے خراب ہونے کے خلاف درگئی ٹریڈ ایسوسی ایشن کی کال پر درگئی بازار کے دکانداروں اور تاجروں نے واپڈا کے خلاف درگئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور درگئی بازار میں احتجاجی واک کرکے مطاہرین نے مین چوک درگئی میں احتجاجی جلسہ کی سورت اختیار کرلی جس سے ٹریڈ ایسوسی ایشن درگئی کے صدر اسفندیار خان ، سیف اللہ شہاب ، مولانا محمد طیب ، نائب نام درگئی ویلج کونسل میاں عالمگیر باچہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کو درگئی بازار کے مصروف تجارتی مرکز کے ٹرانسفارمر کی گذشتہ سات دن سے خرابی اور عدم مرمت پر سخت تنقیدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ واپڈا صارفین سے بجلی کے بھاری بلز وصول کرسکتی ہے لیکن سات دن گزر جانے کے باوجود غفلت کا مظاہرہ کرکے درگئی بازار کا ٹرانسفارمر درست نہیں کیا گیا اور اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ واپڈا کے متعلقہ حکام تاجروں اور صارفین سے چندہ جمع کرکے ٹرانسفارمر ز کی مرمت کی روش اپناا چکی ہے جسے مزید چلنے نہیں دیں گے مظاہرین نے واپڈا درگئی کو 3گھنٹوں کی الٹی میٹم دے کر درگئی بازار کی بجلی بحالی کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے درگئی بازار کی بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت اور بحال نہیں کی تو درگئی بازار کے تاجر احتجاجی دھرنے کی کال دیں گے جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی دریں اثناء واپڈا حکام نے درگئی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر اسفندیار خان اور دیگر قائدین سے مذاکرات کرکے بجلی بحالی کی یقین دہانی کرادی جس پر تاجروں نے احتجاج پر امن طور پر ختم کردیا تاہم رات گئے تک مذکورہ ٹرانسفارمر کی مرمت اور بجلی بھالی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔