دفاع پاکستان اور صحابہؓ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مولانا عطاء محمد دیشانی

دفاع پاکستان اور صحابہؓ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مولانا عطاء ...

چارسدہ ( بیورورپورٹ)اھلسنت و الجماعت پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عطا محمد دیشانی نے کہا ہے کہ اہل سنت دفاع پاکستان اور دفاع صحابہ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اہل سنت والجماعت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اورقومی اداروں کی شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ 28اکتوبر کو شہدا ء اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے ثابت کریں گے کہ اہل سنت والجماعت پاکستان پر مر مٹنے والی جماعت ہے ۔ وہ چارسدہ میں مختلف تربیتی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان تشہیری مہم تیز کرے اور شہداء اسلام کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان رجوع الی اللہ اور حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپناکر اصل کامیابی حاصل کریں ۔ تمام کارکنا ن قرآن کریم کی تلاوت اور پانچ وقت نما ز اپنانے کی پابندی کریں اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات کو گلی گلی میں عام کریں۔ نوجوان نسل کو صحابہ کرامؓ کی تعلیمات سے روشناس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ شہداء اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس ملک میں نظام خلافت راشدء کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اہل سنت والجماعت آئینی اور قانونی جد وجہد پر یقین رکھتی ہے اور پُر امن جدوجہدکے ذریعے اسلامی نظام بطرز خلافت راشدہ نافذ کرینگے۔پاکستان ہمارے آباو اجدا د کے قربانیوں کے نتیجہ میں آزاد ہوا اور خون دیکر اس کا دفاع کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ ا ھلسنت و الجماعت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قومی اداروں کے پشت پر ہے۔اھلسنت و الجماعت اپنے شہداء کی نقش قدم پر چل کر اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔ اس موقع پر مولانا حق نواز درانی بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر