تخت بھائی ،پی ایس ٹی زنانہ ٹیچرز کی سنیارٹی فہرست جاری

تخت بھائی ،پی ایس ٹی زنانہ ٹیچرز کی سنیارٹی فہرست جاری

تخت بھائی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرز زنانہ مردان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر کے پی۔ایس۔ٹی (P.S.T) زنانہ ٹیچرز کا سینارٹی لسٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جو کہ محکمہ تعلیم کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔ تمام متعلقہ زنانہ سٹاف کو ہدایت کی جاتی کہ وہ اس کو دیکھ لیں۔ مکمل کوائف میں اگر کوئی رد و بدل غلطی سے پایا گیا تو تصحیح کے لیے 10دن کے اندر اندر اس سلسلے میں مکمل دستاویزات کے ہمراہ ڈسٹرکٹ زنانہ ایجوکیشن آفس مردان کے آفیسر نثار احمد شموزئی کے ساتھ اپیل جمع کرا دیں۔ بصورت دیگر ذمہ داری سرکاری اہلکار پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر