کوھاٹ پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دورہ کیا زیر تعمیر پرانا پشاور روڈ کا دورہ بھی کیا ایم این اے نے اپنے حجرے میں مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کیں‘ تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کوھاٹ میں مصروف دن گزاراز انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کے ہمراہ پولیس لائن میں زیر تعمیر فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا جو کہ ایم این اے کے دیئے گئے 38 لاکھ فنڈ سے تعمیر ہو رہا ہے موصوف نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق مذکورہ فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح اگلے ہفتے تک ہونے کی توقع ہے بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی نے پرانا پشاور روڈ کی تعمیراتی کام کا جائز لیا اور انتظامیہ سے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی شہریار آفریدی نے بعد ازاں اپنے حجرہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کیں ان کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔