صوبے کے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسروں کی تقرری وتبادلے

صوبے کے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسروں کی تقرری وتبادلے

پشاور( کرائمز رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی صوبے میں تعینات پولیس آفسروں کے تبادلوں /تعیناتیوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی اُو سوات محمد سلیم(پی ایس پی ) کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت (پی ایس پی) کو ڈی پی اُو سوات، سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر سجاد خان (پی ایس پی) کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور ، قائمقام ایس پی یم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن پشاور قمر زمان خان کو قائمقام ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاور اور ڈی ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاو رضیاء حسن کو قائمقام ایس پی ایم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...