گاڑی پر سرچ لائٹ لگانے والا مشکوک شخص گرفتار

گاڑی پر سرچ لائٹ لگانے والا مشکوک شخص گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کینٹ پولیس نے گاڑی پر سرچ لائٹ لگا کر خیبر پختونخوا اسمبلی کے قریب منڈلانے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی گئی ہے تھانہ شرقی پولیس کے مطابق گزشتہ شب دوران گشت خیبر پختونخوا اسمبلی کے قریب سرچ لائٹ لگی ایک مشکوک گاڑی کو گھومتے ہوئے دیکھا جسے روکنے پر اس میں سوار شخص سے پوچھ گچھ کی تھی تو اس نے اپنا نام حضرت بلال ولد گل احمد ساکن دورہ روڈ اخون آباد بتلایا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کسی سرکاری ادارہ میں ملازم نہیں ہے بلکہ پولیس تلاشی سے بچھنے اور شہریوں پر روعب جمانے کیلئے گاڑی پر سرچ لائٹ لگا کر گھومتا ہے جس پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دھوکی دہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر