بٹ خیلہ ،محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کی مکمل ہڑتال
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے محروم محکمہ صحت مالاکنڈکے کلاس فورملازمین کی جانب سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں مکمل ہڑتال ہوگی حکومت فوری طورپرمحکمہ صحت کے کلاس فورملازمین پررحم کرکے فوری طورپرہیلتھ الاؤنس دیاجائے اورغریب ملازمین کومزیداحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ان خیالات کااظہارمحکمہ صحت کے کلاس فورملازمین کے صدرحضرت حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ انصاف کے دعویدارصوبائی حکومت بے انصافی نہ کرکے محکمہ صحت کے کلاس فورملازمین کواپناحق دیاجائے اورصوبہ بھرکے کلاس فورملازمین کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے کیونکہ کلاس فورملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکتھے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے ہمارجائز مطالبات منظورنہ کی گئی توہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔