ہنگو ،کوچ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ،10 زخمی

ہنگو ،کوچ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ،10 زخمی

ہنگو(بیورورپورٹ)دوآبہ سروزئی میں مسافر کوچ گہرے کھائی میں جا گری۔ڈرائیور جاں بحق۔10مسافر زخمی۔ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق دوآبہ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز مساف کوچ روٹین کے مطابق ہنگو سے دوآبہ کی طرف جا رہا تھا کہ سروزئی کے مقام پر اچانک بے قابوں ہو کرگہرے کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمر سعید ولد نصیب سکنہ ناران ٹل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مسافر کوچ میں سوار 10مسافر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا ۔تا ہم ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر