نوشہرہ ،اکوڑہ میں ڈکیتی کیس کا ڈراپ سین ،بین الصوبائی گروہ گرفتار

نوشہرہ ،اکوڑہ میں ڈکیتی کیس کا ڈراپ سین ،بین الصوبائی گروہ گرفتار

نوشہرہ بیورو رپورٹ ) اکوڑہ میں ڈکیتی کیس کا ڈراپ سین بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار مال مسروقہ برآمد:۔گرفتار شدہ ملزمان صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ اسلام آباد و صوبہ پنجاب پولیس کو بھی کئی سنگین مقدمات مطلوب ہیں۔اس گروہ کی گرفتاری سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ۔نوشہرہ پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ۔واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ01-08-2016کو مدعی مقدمہ عصمت اللہ نے تھانہ اکوڑہ پولیس کو یوں رپورٹ کی کہ وہ اپنے دو چھوٹے بیٹوں سمیت گھر میں خوابیدہ تھے دیگر اہل خانہ رشتہ داروں کی فوتگی میں گئے تھے کہ رات کی تاریکی میں تین مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر اس پر اور بیٹوں پر تشدد کرکے اسلحہ کی نوک پر گھر سے 30ہزار روپے ساڑھے ساتھ تولہ سونا، UPS، دو بیٹریاں ، ٹریکیٹر اور مہران گاڑی کی رجسٹریشن کاغذات بزورلے گئے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر ہو کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے DSPعدنان اعظم کی سربراہی میں SHOاکوڑہ نہار علی خان ،SHOمصری بانڈہ خادمین خان ، انچارج انوسٹی گیشن انور علی خان ، انچارج کمپیوٹر لیب ساجد اقبال ASIاور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برامدگی کا ٹاسک سونپ دیا ۔تشکیل شدہ ٹیم نے اس کیس کو انتہائی سنجیدگی سے لے کر تفتیش کے مراحل کو سائنسی خطوط کے زریعے شروع کرکے اس کیس کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔تفتیشی ٹیم نے دن رات ایک کرکے اس کیس میں ملوث ملزمان میں سے روزی خانCNICنمبر 15602-7298298-5، فضل رحمنCNICنمبر 15602-285881-3، عمر رحمن CNICنمبر15602-8741918-7پسران نذر محمد ساکنان سوات سور بنڑ حال تخت بھائی مردان ، سردار خان عرف (سردارے) ولد ابراہیم سکنہ مصری بانڈہ کو گرفتار کرکے ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ساڑھے ساتھ تولہ سونا،30ہزار روپے ,ُٗUPS بمعہ دو عدد بیٹریاں ، ٹریکٹر اور مہران گاڑی کی رجسٹریشن کاغذات الٹو موٹر کار اور واردات میں استعمال ہونے والی دو عدد پستول 30بور برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کی کارکردگی سے علاقہ کے عوام میں پولیس پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔تفتیشی ٹیم کیلئے سرٹیفیکیٹ و نقد انعامات کا بھی اعلان کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر