جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا اجلاس

جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا اجلاس

چارسدہ( بیورورپورٹ)جماعت اشاعت التوحید والسنہ کا ایک اہم اجلاس علاقہ باجوڑو کلی میں مولانا عبد الباقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا مفتی احسان الحق، مولانا نظام اللہ ، ماسٹر سبحان اللہ ، قاری عبد الحمید ، مولانا بہادر صاحب اور ناظم ضیاء اللہ سمیت تنظیم سے وابستہ کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع میں ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیر میں جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے اجتماع کی تیاریوں کا جائز لیا گیا۔ مولانا عبد الباقی نے اجلاس کو بتایا کہ اجتماع میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کارکنان دینی جذبے کے ساتھ دن رات کام کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اجتماع پاکستان میں دین اسلامی کی ترویج کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر