بٹ خیلہ ،مچھلیوں کا شکارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں گرفتار

بٹ خیلہ ،مچھلیوں کا شکارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں گرفتار

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ فشریز مالاکنڈ کا غیر قانونی مچھلیوں کے شکارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں شکاریوں کے خلاف کاروائی کرکے مقدمہ درج کرکے شکارمیں استعمال کرنے والے سامان بھی ضبط کرلیاعوام مچھلیوں کے غیرقانونی کے شکارکرنے سے بازاجائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے ان خیالات کااظہارمحکمہ فشریز مالاکنڈکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسجادفرید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عوام مچھلیوں کے غیرقانونی شکارکرنے سے بازآجائیں کیونکہ پچھلی سال بیماری کی وجہ سے جونقصان ہواہے وہ کئی سالوں میں بھی پورانہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ ہم نے مچھلیوں کے شکارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے گزشتہ روز 42غیرقانونی شکارکرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے سامان بھی ضبط کرلیاہے انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی مچھلیوں کے غیرقانونی شکارکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مہاشیر ایک نایاب نسل کی مچھلی ہے اوراس کی کامیاب بریڈنگ بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ ہم مہاشیرمچھلی کی افزائش نسل کوبڑھانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر