تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، افتخار مشوانی

تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، افتخار مشوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)پی ٹی آ ئی ضلع مردان کے صد ایم پی اے افتخارعلی مشوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیے ہیں صوبائی حکومت بچوں کے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حاجی خان سید میاں کلے (خادی کلے) میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرز داد خان خلجی، سعید خان، حاجی شیر شاہ، تحصیل کونسلر حاجی مستقیم شاہ، مبین خان، فیصل انور،میاں نصرا للہ، انجینئر فواد خان، یوسف شاہ، داود شاہ، یاسر شاہ اور دیگر بھی موجو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 18700,000روپے لاگت آئی گی۔بعد از تقریب انہوں نے گورنمنٹ ہائی اور پرائمری سکول خادی کلی کا دورہ کر کے اساتذہ اور بچوں سے تعلیم اور ان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔