گیس کی فراہمی سے متعلق مشیر اور سپیکر کے بیانات سیاسی تھے ،مبارک احمد

گیس کی فراہمی سے متعلق مشیر اور سپیکر کے بیانات سیاسی تھے ،مبارک احمد

صوابی( بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الگ الگ بیانات میں یونین کونسل کھنڈہ اور زیدہ کو گیس کی فراہمی کے اعلان کو سیاسی بیانات کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر عوام کو دھوکہ دینے اور سیاست کر نے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 35صوابی پانچ کے وائس چےئرمین سعیداللہ خان‘موضع مرغز کے چےئرمین مبارک احمد اور جنرل سیکرٹری سبحان اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل مرغز ‘ٹھنڈکوئی ‘گاڑمنارہ‘کھلابٹ‘زروبی اور کوٹھہ کے علاقے‘ عرصہ دراز سے گیس سے محروم ہیں حالانکہ ‘1993 کے اصل منصوبے میں‘ ان یونین کونسلوں میں پائپ بھی بچھائے گئے تھے۔یہاں کے عوام کو ‘مرکزی اور صوبائی حکمرانوں کی جانب سے کئی بار وعدوں کے باوجود گیس مہیا نہیں کی گئی۔اب امیر مقام اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر نے الگ الگ بیانات میں یونین کونسل کھنڈا اور زیدہ کو گیس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے‘یہ سیاسی بیانات ہیں‘ کیونکہ حقیقت یہ ہے ان دونوں علاقوں میں پہلے سے سوئی گیس موجود ہے ‘ضرورت اس امر کی ہے کہ گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کی جائے ‘ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر ‘عوام کو دھوکہ دینے اورسیاست کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کئے جائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...