عبدالولی خان یونیورسٹی ،ڈاکٹر سید حیدر خلیل نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

عبدالولی خان یونیورسٹی ،ڈاکٹر سید حیدر خلیل نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

مردان (بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے پی۔ایچ۔ڈی سکالر ڈاکٹرسّید حیدر خلیل یونیورسٹی آف یارک برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ۔ان کے مکالے کا عنوان تھا ۔ 'The role of rankings in shaping business' ان کے انٹرنل ایگزامینرڈاکٹر ایلکس گیلٹ یونیورسٹی آف یارک برطانیہ جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر تھیری وئیل برسٹل یونیورسٹی برطانیہ تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے ڈاکٹرسّید حیدر خلیل کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسرچ اور تحقق پر توجہ دینی ہوگی۔تاکہ پاکستان ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چل سکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر