امیر حیدر ہوتی آج وادی تالاش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے
تیمرگرہ( بیورو رپو رٹ )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی آج( 25اکتوبر) کووادی تالاش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر ینگے ،تیاریاں مکمل ۔اس حوالے سے زیارت تالاش بازار کو خیرمقدمی بینروں اور پارٹی جھنڈوں سے سجایاگیا ہے ، جبکہ پار ٹی کا رکنوں کاجو ش وخروش عر و ج پر پہنچ گیا ہے پارٹی کے مقامی راہنما غلام رشید ایڈو کیٹ کے مطابق ورکرز کنونشن سے صوبا ئی صدر وسابق وزیر اعلی ٰ امیر حیدر خان ہو تی ،صوبا ئی جنرل سیکر ٹری سردار حسین بابک اور پارٹی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹر زاہدخان خطاب کر ینگے ۔واضح رہے کہ امیر حیدر خان ہو تی پہلی مرتبہ وادی تالاش میں پارٹی سطح پر بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر ینگے جبکہ مرکزی تر جمان سینیٹر زاہدخان موجودہ سیاسی صو ر ت حال کے حوالے سے پالیسی بیان دینگے ،کنونشن کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں کا رکنوں کی عوامی نیشنل پار ٹی میں شمولیت متو قع ہے ۔