شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ زخمی

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ متھرا اکاخیل میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دس سالہ بچہ گولی لگ کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے سراج ولد نواب ساکن نواب کورونہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اکاخیل کے علاقہ میں بلال ولد گل مست نامی شخص کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اس دوران باہر کھڑا اس کا دس سالہ بیٹا شاہ سوار ہوائی گولی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے پولیس نے مجروح کے والد کی رپورٹ پر دولہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔