پشاور ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1 جاں بحق ایک زخمی
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ یکہ توت میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال کیلئے منتقل کردیا گیا ہے دونوں حادثات کے بعد غفلت کے مرتکب ڈرائیورز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تھانہ یکہ توت پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر ہزار خوانی چوک میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سوات مینگورہ کا رہائشی حسن علی ولد شمس الرحمن جاں بحق ہوگیا جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی اور مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی دریں اثناء سردار ولد صاحب اللہ ساکن عزیز آباد شاہین مسلم ٹاؤن نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے رکشہ میں کوہاٹ روڈ سے براستہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار فیلڈر گاڑی اس کے رکشہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی اور رکشہ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ غفلت کا مرتکب نامعلوم ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔