کوہاٹ،دیوالیہ اور تباہ حال ٹی ایم اے کی فضول خرچیاں سامنے آ گئیں

کوہاٹ،دیوالیہ اور تباہ حال ٹی ایم اے کی فضول خرچیاں سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) دیوالیہ اور تباہ حال ٹی ایم اے کی فضول خرچیاں سامنے آ گئیں ورکروں کو کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہ دینے والے ادارے نے شہر بھر میں انرجی سیور کے بجائے 200 واٹ کے بلب لگا دیئے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کوھاٹ جو گزشتہ کئی ماہ سے مالی طور پر دیوالیہ ہونے کے باعث ورکروں کو تنخواہیں اور پنشن تک کی ادائیگی سے قاصر تھی جبکہ بجلی کے بلز جمع نہ کروانے کے باعث کئی بار کنکشن بھی کاٹ دیئے گئے تھے اب کمیٹی کے دانا افسران نے کئی ماہ سے خراب سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کے لیے شہر بھر میں انرجی سیور لگانے کے بجائے 200 واٹ کے بڑے بلب لگا دیئے ہیں تاکہ آنے والے مہینوں مین بجلی کے بلز پر بوجھ بن جائیں ٹی ایم اے لائٹ برانچ کے اہلکاروں اور ذمہ دار انجینئر کی نااہلی کے باعث جہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ ہو گا وہیں انرجی سیونگ پالیسی کی بھی یکسر نفی کی گئی ہے عوامی حلقوں نے تحصیل ناظم کوھاٹ اور ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سٹریٹ لائٹس کے لیے لگائے جانے والے بڑے بلب ہٹا کر انرجی سیور لگانے کے احکامات جاری کریں تاکہ بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ بلوں میں بھی بچت ہو سکے۔