بار اور بنچ کے تعاون سے انصاف فراہم ہوتا ہے ،سیشن جج محمد آصف

بار اور بنچ کے تعاون سے انصاف فراہم ہوتا ہے ،سیشن جج محمد آصف

تخت بھائی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج مردان محمد آصف خان نے کہا ہے کہ بار اور بنچ کے باہمی تعاون سے مقدمات جلد نمٹانے سے ضرورت مندوں کو فوری انصاف فراہم ہوتا ہے۔ وکلاء فورم اس سلسلے میں اپنی تعاون کو یقینی بنائے۔ وہ بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن تخت بھائی محمد عارف خان، بار کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری حاجی عثمان غنی ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری شاہد مہمند ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری جاوید خان ایڈوکیٹ کے علاوہ بار کے دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہی سے ملک و قوم کے ساتھ ضرورت مندوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ اس کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...