یکم نومبر سے شادی ہالز دس بجے بند ہونگے ، منظور وسان

یکم نومبر سے شادی ہالز دس بجے بند ہونگے ، منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ شادی ہالز اور فائیواسٹار ہوٹلز کے بند ہونے کا وقت ایک ہی ہوگا، یکم نومبر سے شادی ہالز دس بجے رات بند ہونگے ہم خود بھی اس فیصلہ پر عمل کریں گے اگر کسی ایم پی اے یا وزیر کے بیٹے کی شادی بھی ہوگی تو ان تمام کو قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا قانون سب کہ لئے برابر ہے جو عمل نہیں کریگا وہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے سندھ سیکریٹریٹ میں شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات کہ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔منظور حسین وسان نے کہا کے شادی ہالز ایسوسی ا یشن والوں کے بھی کچھ تحفظات ہیں وہ وزیراعلی سندھ تک پہنچاؤں گا شادی ہالز والوں نے بھی ہر شادی ہال میں ون ڈش ہونے والی بات کو بھی سراہا ہے اور حکومت سے بھی مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جو کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئیگی میں ان کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے پرانا وقت ختم ہوگیا ہے نیا وقت شروع ہورہا ہے سویرے اٹھو اور سویرے سوجاؤ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اب حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں قانون سب کے لیے ہے۔ منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کی کہ اسلام آباد میں نومبر کا پہلا ہفتہ خراب دیکھ رہا ہوں،کچھ بھی ہوسکتاہے عمران خان سے کوئی اور طاقت آکر ملی تو دہرنا کامیاب ہوگا اگر نہ ملی تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید ایک سوال کہ جواب میں کہا کے گورنر سندھ بہت ہی ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں جس منصب پر وہ بیٹھے ہیں ان کو جواب نہیں دینا چاہیے تھا متحدہ کے تمام دھڑوں کہ درمیاں پکنے والی کھچڑی کا فائدہ کوئی اور اٹھا سکتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...