دھرنا ملتوی کرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے پراپرٹی ڈیلرز سے مذاکرات

دھرنا ملتوی کرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے پراپرٹی ڈیلرز سے مذاکرات

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پراپرٹی ڈیلرز کی احتجاجی ریلی اور دھرنا روکنے اور اسلام آباد کا 27اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں کے پراپرٹی ڈیلرز رہنماؤں سے مذاکرات کے کئی راؤنڈ ۔گزشتہ روز11بجے خواجہ احمد حسان کی قیادت میں مسلم لیگی رہنماوں نے میجر رفیق حسرت اور ساتھیوں سے طویل مذاکرات کیے اور دھرنا ملتوی کرنے کی صورت میں ٹیکسز واپس لینے کا یقین دلایامگر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس رہنماوں کے ہر صورت ریلی اور دھرنا کرنے کے اصرار کے بعد دھرنے کے موقع پر ملک پرویز کی قیادت میں سی سی پی او اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے میجر رفیق حسرت اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے اور اسمبلی ہال کے باہر دھرنا دینے والے سینکڑوں پراپرٹی ڈیلرز کو دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ آپ کے مطالبات وفاقی وزیر خزانہ کو بھیج دئیے گئے ہیں آپ وفد بنا لیں آپ کے ساتھ مشاورت کریں گے اور حکومت ٹیکس واپس لے لے گی ،پراپرٹی ڈیلرز کے رہنماؤں نے 27اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے جائیں اور نوٹیفکشن کر دیا جائے پھر بات ہو سکتی ہے ورنہ ہم ٹیکسز کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...