خیبر ایجنسی ،پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں محکمہ صحت حکام او پولیٹکل انتظامیہ کے زیر اہتمام پولیوکے عالمی دن کے حوالے سے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں واک کیا گیا جس میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز افریدی ایم ایس زرعالم شینواری تحصیلدار لنڈیکوتل ارشاد خان ،لائن افیسر ٹیکاخان افریدی سمیت کثیر تعداد میں علاقے کے مشران اور پولیوں ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز اور تحصیلدار ارشاد خان نے کہا کہ واک کا مقصدبین الاقوامی سطح پر پولیو کا عالمی دن منا نا اور پاکستان سے پولیو جیسے خطرناک بیماری کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ پولیوں مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس میں پاک فوج ،خیبر رائفلز لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکار حصہ لینگے انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم7دن تک جاری رہیگی جس میں ایجنسی بھرکے 223000بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے ۔