پشاور میں بین الاقوامی داعش کے 2 ارکان گرفتار

پشاور میں بین الاقوامی داعش کے 2 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے بین الاقومی شدت پسند تنظیم داعش کے مزید 2ارکان کو گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سی ٹی ڈی پشاور نے ناصر باغ کے علاقہ سے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے 2ارکان کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ شہریوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے ان میں پمفلٹ تقسیم کررہے تھے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پیر کے روز تہکال پشاور کے علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں آفتاب ولد کافور ساکن ریگی اور طلحہ ولد محمد امین ساکن بخشو پل شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہے۔