کرم ایجنسی ،پاک افغان سرحد 10 روز بعد کھول دیا گیا

کرم ایجنسی ،پاک افغان سرحد 10 روز بعد کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد 10 روز بند رہنے کے بعد آج آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا کھلنے کے بعد سرحد پر آمد ورفت شروع ہوگئی ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق 14 اکتوبر کو کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع خرلاچی چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملہ آور پاکستانی سرحد عبور کرنے اور کرم ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا کہ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار نے اس کی کوشش ناکام بنادی جس پر خودکش حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے اس واقعے کے بعد پاک افغان سرحد آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر سیل کردیاگیا تھا اور 10 روز تک افغان سرحد بند رہاسرحد کی بندش کی وجہ سے تاجروں اور دوسرے لوگوں کو آمد ورفت میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑااور افغانستان واپس جانے والے خاندان بھی مشکلات سے دوچارہوگئے تھے آج پاک افغان سرحد دوبارہ کھول دی گئی ہے جس کے بعد دونوں طرف آمد ورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سیکیورٹی خدشات کے بناپربندکردیاگیا تھا۔