اقبال کی خودکشی کے ذمہ دار کرپٹ افسران کوگرفتار کیا جائے، متحدہ

اقبال کی خودکشی کے ذمہ دار کرپٹ افسران کوگرفتار کیا جائے، متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے پنشن کی عدم فراہمی پرکے ایم سی کے سابق ملازم محمد اقبال کی خودکشی پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعہ کے ذمہ دار کرپٹ عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ملازم محمد اقبال گزشتہ تین برسوں سے پنشن کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھارہے تھے اورکے ایم سی کے کرپٹ افسران کی جانب سے پنشن واگزار کرنے کیلئے رشوت طلب کی جارہی تھی اورگزشتہ تین برسوں سے پنشن کی عدم فراہمی کے باعث محمد اقبال کو خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا ۔اس سے قبل کراچی کے شہری غوث اللہ بیگ کو مسلسل تنخواہ کی عدم فراہمی کا سامنا رہا اور تنخواہ نہ ملنے کے باعث وہ شدیدذہنی دباؤ میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے لیکن اس افسوسناک واقعہ کابھی کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کرپٹ سرکاری افسران کی وجہ سے عمررسیدہ سابق سرکاری ملازمین کواپنی پنشن کے حصول کیلئے شدید سردوگرم موسم میں طویل قطاروں میں لگ کر اذیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب رشوت نہ دینے کے باعث انہیں پنشن سے محروم بھی رکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ محمد اقبال کی خودکشی کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، انہیں سخت ترین سزا دی جائے ، محمداقبال مرحوم کے اہل خانہ کی کفالت کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں اورملک وقوم کی خدمت کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کوپنشن کی فراہمی کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمد اقبال کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں