پرویز رشید تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

پرویز رشید تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہاکہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔پیرکووفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزرا کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کے لئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔ وفاقی وزیرکو اتنے عرصے بعد خیال آیا کہ اجلاس میں دیگر لوگ بھی شریک تھے، اتنے عرصے تک انہیں دیگر لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...